اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

866,207FansLike
9,992FollowersFollow
565,500FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

کھاریاں:استاد کے نام پر سیاہ دھبہ: گھر پر ٹیوشن پڑھانے والا بی اے کی طالبہ کو اغوا کر کے لے گیا

کھا ریاں(تحصیل رپورٹر)گھر پر ٹیوشن پڑھانے والا استاد بی اے کی طالبہ کو اغوا کر کے لے گیا، والد نے بچی بازیاب نہ ہونے کی صورت میں جی ٹی روڈ پر تھانے کے سامنے خودکشی کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق موہری روڈ کھاریاں کے محنت کش طالب حسین کی بیٹی محلے میں ایک ٹیوشن سنٹر پر بی اے کی ٹیوشن پڑھنے جاتی تھی، بچیوں کی تعداد کم ہونے کی بناء پر استاد سیدشفقت حسین شاہ نے اسی فیس میں بچی کو گھر پر پڑھانے کی پیش کش کر دی جس کے بعد وہ گھر پر پڑھانے آنے لگا۔ 6مارچ کو وہ بچی یاسمین کو اغوا کر کے لے گیا جس کی ایف آئی آر 7مارچ کو تھانہ صدر کھاریاں میں درج کرائی گئی لیکن دو ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود پولیس اس کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔ طالب حسین کا کہنا ہے کہ پولیس اس کی بیٹی کی بازیابی میں دلچسپی نہیں لے رہی ورنہ کھاریاں کے نواح میں موجود ملزم کے رشتہ داروں سے اس کے بارے میں معلومات مل سکتی ہیں۔ طالب حسین نے بتایا کہ ملزم نے جعلی نکاح نامہ بھی بھیجا ہے جس پر گواہوں نے نکاح نامہ سے لا تعلقی کا اظہار کیا ہے اس کے علاوہ ملزم کے ریکارڈ سے بھی پتہ چلتا ہے کہ وہ اس سے قبل بھی تین لڑکیوں کی زندگیاں تباہ کر چکا ہے۔ طالب حسین نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، آئی جی پنجاب، ڈی پی اوگجرات اور چیئر مین CPLC گجرات سے پر زور اپیل کی ہے کہ میر ی مغو یہ بچی کوعزتوں سے کھلواڑ کرنے والے پیشہ ور بھیڑئیے برآمد کرایا جائے اورملز م شفقت شاہ اور س کے سا تھیوںکے خلا ف سخت تر ین کا روائی کی جا ئے ۔کیو نکہ اس سے پہلے بھی ملزم کے خلا ف بچیوں کو اغواء کرنے کے مقد ما ت در ج ہیں۔اگر میری بچی تھانہ صدر کھاریاں نے بازیاب نہ کروایا تو میں تھانہ صدر کھاریاں کے سا منے خو د کشی کر لو ں گا۔