اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر مذاکرات جلد ہونے چاہئیں، امریک

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر مذاکرات جلد ہونے چاہئیں، بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے۔ 29 جولائی کو بریفنگ کے دوران جان کربی نے کہا کہ بھارت اقلیتوں کی مذہبی آزادی کو یقینی بنائے، بھارت میں گوشت کھانے پر تشدد کا نشانہ بنانا افسوس ناک ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری انہوں نے کہا کہ فتح گولن کو ترکی کے حوالے کرنے پر تبصرہ نہیں کروں گا، لیکن ایک بار پھر کہتا ہوں کہ ترکی میں فوجی بغاوت میں امریکا کا کوئی ہاتھ نہیں۔ کشمیرمیں21ویں روزبھی کرفیوبرقرار ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فتح گولن کا معاملہ امریکی محکمہ انصاف کو طے کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین پر پیلٹ گن کے استعمال پر تشویش ہے۔