اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,836FansLike
9,998FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان ریلوے کے زیر اہتمام آزادی ٹرین بڑے ریلوے اسٹیشن گوجرانوالہ پلیٹ فارم پر پہنچ گئی

گوجرانوالہ( رپورٹ: بابر شہزاد شیخ+ عدنان اعظم رضا)پاکستان ریلوے کے زیر اہتمام آزادی ٹرین بڑے ریلوے اسٹیشن گوجرانوالہ پلیٹ فارم پر پہنچ گئی جہاں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بہت بڑی تعداد سارا دن ٹرین کے اندر باہر چکر لگا کر تحریک آزادی پاکستان کے مناظر پر مبنی تصویری نمائش دیکھتی رہی ۔جبکہ بچوں ‘خواتین اور بزرگوں کی بڑی تعداد نے آزادی ٹرین مارچ کو دیکھنے میں خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا بچے اور بڑے بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور شاعر مشرق حضرت علامہ محمد اقبال کی قد آور تصاویر کیساتھ تصویریں ‘سیلفیاں بناتے رہے جبکہ ٹرین کے اندر باہر پاک فوج کے شہداء ہیروز اور توپوں ‘ٹینکوں ‘ہوائی جہازوں ‘آبدوزوں کی تصویروں میں خصوصی دلچسپی لی گئی ۔ ٹرین کے اندر باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے یہ امر قابل ذکر ہے کہ آزادی ٹرین کو دیکھنے کیلئے خواجہ سراؤں کی کثیر تعداد بھی ٹرین کے اردگرد اندر باہر رنگ برنگے زرق برق لباس و میک اپ کیساتھ تالیاں بجاتے ہوئے خاص دلچسپی لیتی نظر آئی ۔ تحریک پاکستان کے کارکنان میاں ایم آئی شمیم ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ‘خلیفہ امام دین ‘سینئر صحافی محمد اقبال جوئیہ ‘چوہدری عبدالمجید کمبوہ کے اہلخانہ و دیگر شہری بھی آزادی ٹرین دیکھنے پہنچ گئے ۔جبکہ وکلاء رہنماؤں عبدالحکیم اعوان ایڈووکیٹ ‘چوہدری خالد جمیل ایڈووکیٹ ‘میاں احسان الحق ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ‘میاں شمیم اﷲ ‘میاں احسان اﷲ شمیم ایڈووکیٹ ہائی کورٹ و دیگر قانون دانوں کے علاوہ تاجروں ‘صنعتکاروں ‘ڈاکٹروں ‘عوامی شہری ‘سماجی ‘دینی ‘سیاسی حلقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بہت بڑی تعداد سارا دن میلے کی صورت میں آزادی ٹرین دیکھتی رہی جبکہ میڈیا سے تعلق رکھنے والے نئے پرانے لوگ بھی ٹرین کے اندر باہر مصروف عمل رہے ۔ تاہم مہمانان خصوصی کا علم نہ ہو سکا ۔ پولیس کی بھاری نفری سخت گرمی و حبس کے باوجود مستعدی سے ڈیوٹی دیتی رہی عوام نے آزادی ٹرین گوجرانوالہ کامیاب نمائش پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے رفقاء کو مبارکباد دی ۔