اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,042FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اولڈ سٹی ریلوے اسٹیشن جامع مسجد صراط کو شہید کرنے کیخلاف شہریوںکاجی ٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)اولڈ سٹی ریلوے اسٹیشن جامع مسجد صراط کو شہید کرنے کیخلاف شہریوں ‘تاجروں ‘سول سوسائٹی و دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے خاص و عام شہریوں کا اسٹیشن کے سامنے ریل بازار اور جی ٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ ۔تاجروں اور سول سوسائٹی سٹیزن فورم نے احتجاجی بینرز لگا دیئے شرکاء نے مسجد کو شہید اور اسٹیشن کو بلڈوز کر کے اربوں روپے مالیتی قومی ورثہ کی بندر بانٹ کرنیوالے سیاسی لینڈ مافیا کیخلاف شدید نعرے بازی کی احتجاجی مظاہرے کی وجہ سے ٹریفک کافی دیر تک جام ہو کر رہ گئی ۔ جبکہ پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچ گئی جس سے شرکاء ریلی کی تو تکرار بھی ہوتی رہی ۔ مظاہرین نے اسٹیشن و مسجد کی بحالی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروا کر پرامن منتشر ہو گئے ۔