اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,496FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

گوجرانوالہ :13سو لیٹر مضرصحت دودھ نہرمیں بہا دیا گیا

گوجرانوالہ (ہیلتھ ڈیسک)گوجرانوالہ میں محکمہ لائیو اسٹاک نے کارروائی کرکے 13سو لیٹر مضرصحت دودھ برآمد کرکے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ۔ مضر صحت دودھ نہرمیں بہا دیا گیا ۔ای ڈی ا ور لائیو اسٹاک کے مطابق کافی د نوں سے اطلاع موصول ہورہی تھی کہ کئی علاقوں میں مضر صحت دودھ فروخت کیا جارہا ہے جس کے بعد محکمہ لائیو اسٹاک نے علی پور میں ناکہ لگا کر دودھ سے بھر ی گاڑی کو پکڑلیا۔گاڑی میں سے 13 سو لیٹر مضر صحت دودھ قبضے میں لیکر ایک شخص کو گرفتار کرلیا جبکہ مضر صحت دودھ کوعلی پورنہر میں بہا دیا گیا۔محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق دودھ منڈی بہائوالدین سے شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا۔