اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,731FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نیوٹرل سیریز؛ سری لنکا نے پاکستان کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھا دیا

کراچی(سپورٹس ڈیسک)سری لنکا نے پاکستان کی مدد کیلیے ہاتھ بڑھاتے ہوئے رواں برس ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کر دی۔تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے غیرملکی ٹیمیں پاکستان نہیں آتیں، اس لیے ہوم سیریز کا انعقاد بھی نیوٹرل وینیوز پر کرنا پڑتا ہے، یو اے ای میں اخراجات زیادہ ہونے کے سبب پی سی بی متبادل وینیوز کا سوچ رہا ہے، اکتوبر میں ویسٹ انڈیز سے سیریز سری لنکا میں کرانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔اس حوالے سے ویب سائٹ ’’اسکور لائن ایشیا‘‘ سے بات چیت میں سری لنکا کرکٹ کے سیکریٹری موہن ڈی سلوا نے کہاکہ پاک، ویسٹ انڈیز سیریز کے انعقادکا معاملہ ہماری حالیہ میٹنگ میں بھی زیر غور آچکا ہے، بورڈکے صدر نے اس کا ذکر کیا لیکن وہ زیادہ تفصیلی نہیں تھا، ہم اس حوالے سے پاکستانی بورڈ حکام کے ساتھ بات چیت کیلیے تیار ہیں، ہمیں سیریز کی میزبانی کر کے خوشی ہوگی۔البتہ اس ضمن میں پہل پی سی بی کو ہی کرنا ہوگی، یاد رہے کہ سری لنکا میں اکتوبر، نومبر میں مون سون کا دوسرا دورہوتا اورتیز بارشیں ہوتی ہیں، صرف کولمبو میں اس ماہ میں اوسط 369 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوتی ہے، ایسے میں سیریز کے میچز موسم سے شدید متاثر ہو سکتے ہیں۔ پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کو ایک نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کی بھی تجویز دی ہے، اگر دونوں بورڈز میں معاملات طے پا گئے تو سیریز کا ایک ٹیسٹ فلڈ لائٹس میں پنک گیند سے کھیلا جائے گا۔