اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,285FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اسٹیٹ لائف پاکستان کی بیواؤں اور یتیموں کو تحفظ فراہم کر رہا ہے:عامر وسیم سندھو

حافظ آباد(مجاہد مالک زیدی)اسٹیٹ لائف انشورنس آف پاکستان کے ایریا مینجر عامر وسیم سندھو نے کہا ہے کہ اسٹیٹ لائف کا ادارہ پاکستان کی معاشی سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہے اور اس ادارے کے کارکنان دن رات عوامی خدمت میں سرگرم عمل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اسسٹنٹ سب انسپیکٹرسید زاہدحسین شاہ مرحوم کے لواحقین کو 3لاکھ سات ھزار پچاس روپے کا ڈیتھ کلیم کا چیک دیتے ہوئے کیا۔ عامر وسیم سندھو نے کہا کہ اسٹیٹ لائف کا ادارہ بے شمار بیوگان اور یتیموں کو تحفظ فراہم کررہا ہے۔ اس ادارہ کی بدولت ملک میں نہ صرف معاشی استحکام پیدا ہورہا ہے بلکہ بے روزگاری کو ختم کرنے میں بھی مدد مل رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بیمہ پالیسی ایک قومی بچت کے ساتھ ساتھ ایک انمول تحفہ بھی ہے۔جو زندگی کے ساتھ اوراسکے بعد انسان اور اسکے خاندان کو بھرپور تحفظ فراہم کرتی ہے۔ آخر میں انہوں نے مرحوم کے بیٹے سید فہد حسین شاہ کو تین لاکھ سات ھزار پچاس روپے کا چیک دیا۔