اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,383FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

تین ماہ کے دوران پونے دوکروڑکے ٹیکس اکٹھے کرنے کا ٹارگٹ۔ رانا مختار احمد

کامونکے(نامہ نگار)تین ماہ کے دوران پونے دوکروڑکے ٹیکس اکٹھے کرنے کا ٹارگٹ ہے ،کامونکے کے 6538 ٹیکس ہولڈروں کو نوٹس پہنچادئیے گئے ہیں ،ستمبر تک ٹیکس دینے والوں کو پانچ فیصدرعائت دی جائے گی ،ان خیالات کااظہار ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے انسپکٹر رانا مختار احمد نے کہاکہ کامونکے میں ٹوٹل 6538 ٹیکس ہولڈر ہیں جن میں پلازوں ،مارکیٹوں د،دوکانوں اور گھروں کے مالکان شامل ہیں جن سے تین ماہ کے دوران پونے دوکروڑ روپے ٹیکس اکٹھا کرنے کا ٹارگٹ ہے اور اس سلسلہ میں تمام ٹیکس ہولڈروں تک نوٹس بھجوادئیے گئے ہیں جو بھی ٹیکس ہولڈر ستمبر تک اپنا ٹیکس دے گا اس کو پانچ فیصدرعائت دی جائے گی جبکہ اس کے بعد ٹیکس دینے والے کے لئے رعائت ختم کردی جائے گی اور تاخیر کی صورت میں جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا،انہوں نے کہاکہ تمام ٹیکس ہولڈروں کو یکم اگست سے نوٹس بھجوانے کا سلسلہ شروع کردیا گیاتھا جوکہ آج تک مکمل ہوجائے گا۔