اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,787FansLike
9,989FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کامونکےمیں ٹرین کا سٹاپ نہ ہونے کے با عث ریلوے اسٹیشن بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگا

کامونکے(نامہ نگار) کامونکےمیں ٹرین کا سٹاپ نہ ہونے کے با عث ریلوے اسٹیشن بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگا ،تفصیل کے مطابق ریلوے اسٹیشن محکمہ ریلوے کی مجرمانہ عدم توجہ کا شکار ہے جہاں صرف لاہور سے وزیرآباد جانے والی بائو ٹرین صبح چھ بجے اور شام چھ بجے سٹاپ کرتی ہے،اس کے علاوہ کو ئی کسی ایکسپریس ٹرین کا سٹاپ نہیں ہے جس کی وجہ سے کامونکے کے دوردراز جانے والے مسافر بسوں کے ذریعے تکلیف دہ سفر کرنے پر مجبور ہیں یا پھر لاہور سے جا کر کر اچی اور کو ئٹہ کا سفر کیلئے جاتے ہیں ، ریلوے اسٹشن صرف ٹرینوں کے جنکشن کا کام دے رہا ہے عدم دلچسپی کے با عث نگریز دور کا سگنل سسٹم اکثر وبیشتر خراب رہتاہے جس سے ٹرین کو سگنل کلیئر دینے میں شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے اور اہلکار خود جاکر ٹرین ڈرائیور کو صورتحال سے آگاہ کرتاہے جس کی وجہ سے اکثر وبیشتر حادثات ہوچکے ہیں اسٹیشن ماسٹر اور دیگر عملہ اور مسافروں کے لئے کسی قسم کا سکیورٹی اورمسافروں کے بیٹھنے کے لئے کوئی جگہ یاپینے کے پانی کے لئے کسی قسم کا انتظام نہیں ہے ،محکمہ ریلوے کے کوارٹروں میں مبینہ طورپر افسران کی ملی بھگت سے لوگوں نے اپنی مویشی باندھ کر وہاں حویلیاں بنارکھی ہیں ،واضع رہے کہ کامونکے ریلوے اسٹیشن سے 23 کے قریب ٹرینیں روزانہ گزرتی ہیں ،اس حوالہ سے اسٹیشن ماسٹر محمد رمضان نے بتایا کہ سگنل سسٹم اکثر خراب رہتاہے جس کی وجہ سے ہمیں شدید مشکلات پیش آتی ہیں سکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے ہم خود عدم تحفظ کا شکاررہتے ہیں اوراس سلسلہ میں اتھارٹی کو متعددبار لکھا ہے مگر ابھی تک کچھ نہیں ہوا