اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,871FansLike
9,998FollowersFollow
568,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سٹی واربرٹن میں سول ڈیفنس کے زیر اہتمام موک ایکسرسائز کاانعقاد

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سٹی واربرٹن میں محکمہ سول ڈیفنس کے زیر اہتمام موک ایکسرسائز کاانعقادگورنمنٹ بوائز ہائی سکول سٹی واربرٹن میں محکمہ سول ڈیفنس کے زیر اہتمام موک ایکسرسائز کاانعقاد کیا گیا جس میں محکمہ پولیس، سپیشل برانچ، انسداددہشت گردی،صحت ،سیکورٹی،ریسکیو1122 سمیت دیگر ضلعی محکموںکے افسران اور عملے نے شرکت کی اس موقع پر ڈی او سول ڈیفنس مبشر ربانی نے آزمائشی مشق میں دہشت گردی سے نمٹنے، ہنگامی حالات میںجان بچانے، آگ سے بچنے، لوگو ں کا بلڈنگ سے اخراج،شہری دفاع سمیت دیگر ایمرجنسی سروسز کے بارے آگاہ کیااور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات بارے تفصیلات سے آگاہ کیاموک ایکسر سائز میں فرضی دھماکہ کرکے لوگوں کو بچانے کی عملی مشق کی گئی اور انہیں دہشت گردوں سے نمٹنے کے طریقے بتائے گئے اس موقع پرڈی او سی شہزاد احمدورک، ڈی او سول ڈیفنس مبشر ربانی، ،محکمہ ریسکیو1122،محکمہ پولیس سمیت ضلع بھر کے دیگر افسران نے شرکت کی۔