اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,378FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2خواتین سمیت9افراد زخمی

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس ) ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2خواتین سمیت9افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق ابیانوالہ کا 45سالہ انور کو موٹر سائیکل نے ہٹ کیا جس میں نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا جس کو ریسکیو1122کے عملہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا جہاں پر اس کی حالت تشویشناک ہونے پر لاہور ریفر کردیا۔ مین جی ٹی روڈ نزد سلار والا سٹاپ تیز رفتار دو موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 18سالہ احسن اور35سالہ عزیز فاطمہ ،وار برٹن روڈنزد شیل پمپ تیز رفتار موٹر سائیکل سلپ ہو گئی جس کے نتیجہ میں 30سالہ عنائتاں بی بی ،مین جی ٹی روڈ نزد پنواں سٹاپ تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر پک اپ سے ٹکرائی جس کے نتیجہ میں 30سالہ امجد پرویزاور22سالہ عثمان ،سانگلہ روڈ نزد مڑھ بلوچاں تیز رفتار دوموٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں 21سالہ راجہ اور24سالہ احتشام ،شاہ کوٹ روڈنزددربار کوٹ تیز رفتار موٹرسائیکل بے قابو ہو کر گدھا گاڑی سے ٹکرائی جس کے نتیجہ میں24سالہ جنید گر کر شدید زخمی ہو گیا ان تمام زخمیوں کو ریسکیو1122کے عملہ نے طبی امداد دینے کے بعد سرکاری ہسپتال میں منتقل کر دیا ۔