سپین میں ٹرین بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی: چھ افراد ہلاک ، ہلاکتوں میں اضافے کا خطرہ

میڈرڈ(نیوز دیسک) سپین میں ایک ٹرین بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی جس سے چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔پولیس اور امدادی ٹیموں کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خطرہ ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ٹرین کا حادثہ اسی جگہ پیش آیا جہاں 2013میں بھی ٹرین کا حادثہ ہوا تھا اور اس میں ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ حکام کے مطابق ٹرین شمالی سپین کے شہر گلیشیا میں جا رہی تھی کہ اچانک ایک کھمبے سے جا ٹکرائی جس سے وہ پٹری سے اتر گئی۔ اس کی کئی بوگیاں الٹ گئیں۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائیاں شروع کیں تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔