فرانسیسی صدر نے عوام کو اسلام قبول کرنے کا مشورہ دے دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) فرانس کے صدر فرانکوس ہالینڈے نے عوام کو اسلام قبول کرنے کا مشورہ دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق فرانسیسی صدر نے سیکولرازم اوراسلام پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام سیکولرازم کو ساتھ لے کر چل سکتا ہے ہمیں بھی برداشت کی عادت اپنانا ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرانس کی اعلیٰ روایات ہیں جنہیں کبھی بھلایا نہیں جانا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی برکینی کو تسلیم کرنا ہماری اعلیٰ روایات پر عمل کرنے کا نقطہ آغاز ہے ۔ واضح رہے کہ فرانس میں آئندہ ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے انتخابی مہم کا آغاز بھی ہو گیا ہے مگر ابھی تک فرانسیسی صدر کی جانب سے اس بارے میں باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔ فرانسیسی صدر کا یہ خطاب اسلامی بیچ ڈریس بارکینی پر پابندی لگائے جانے کے مطالبے کے رد عمل میں لیا جا رہا ہے جس میں فرانس کے 30 شہروں کے میئرز نے سیکولر روایات کے پیش نظر اسلامی بیچ ڈریس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا مگر فرانسیسی صدر نے اس لباس اور اسلامی روایات کو اپنائے رکھنے کا مشورہ دے کر پابندی کے مطالبے کا واضح جواب دے دیا ہے ۔