اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,355FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کیا شیو کرنے سے بال واقعی موٹے اور گھنے ہوجاتے ہیں؟

نیویارک (ہیلتھ ڈیسک) یہ تصور عام پایا جاتا ہے کہ بالوں کو کاٹنے اور خصوصاً بلیڈ سے صاف کرنے سے ان کی موٹائی اور کثافت میں اضافہ ہوجاتا ہے اور بالوں کو جتنا صاف کرتے رہیں وہ اتنے ہی زیادہ اور موٹے ہوتے جائیں گے لیکن سائنسی میگزین ”سائینٹفک امیرکن“ میں شائع ہونے والی ایک تازہ تحقیق نے اس خیال کوبے بنیاد قرار دے دیا ہے اور یہ واضح کیا ہے کہ بالوں پر جتنا مرضی بلیڈ چلائیں ان کی موٹائی اور تعداد میں کوئی فرق نہیں آتا۔ یقیناً آپ یہ کہیں گے کہ ہمارا روزمرہ تجزیہ تو اس سے مختلف ہے اور ہمیں معلوم ہے کہ زیادہ شیو کرنے سے بالوں میں اضافہ بھی ہوتا ہے اور موٹائی بھی بڑھ جاتی ہے۔اس کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اول تو نوعمر لوگ جب شیو کا آغاز کرتے ہیں تو عین اسی عمر میں جسم میں ہارمون کی تبدیلی اور ثانوی جنسی خصائص رونما ہونے کا عمل شروع ہوتا ہے جن کی وجہ سے بالوں کی تعداد اور موٹائی میں اضافہ ہوتا ہے اور اس میں شیو کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔ دوسری وضاحت یہ کی گئی ہے کہ بالوں کی ساخت مخروطی ہوتی ہے اور یہ بنیاد سے موٹے اور سر کی طرف باریک ہوتے ہیں۔ جب بال کو کاٹا جاتا ہے تو اس کا باریک حصہ علیحدہ ہوجاتا ہے اور یہ زیادہ موٹا اور کھردرا محسوس ہوتا ہے۔ماہرین نے یہ بھی بتایا ہے کہ شیو کے بعد آنے والے بالوں کو زیادہ اور موٹا محسوس کرنے میں ہماری سوچ کا بھی عمل دخل ہے کیونکہ ہمیں ہمیشہ یہی بتایاجاتا ہے کہ شیو سے بال زیادہ بڑھتے ہیں اور موٹے بھی ہوجاتے ہیں۔