اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

871,776FansLike
9,994FollowersFollow
567,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

بھارتی ریاست پنجاب اسمبلی میں بی جے پی کے وزیر کو جوتا مار دیا گیا

چندی گڑھ(ویب ڈیسک)دنیا بھر کی اسمبلیوں میں سیاستدانوں کے آپس میں جھگڑنے کے واقعات کوئی نئی بات ہیں اور نہ ہی بھارت اس میں کسی سے پیچھے ہے جب کہ تازہ ترین واقعے میں بھارتی پنجاب کی اسمبلی میں وزیر پر جوتا پھینکنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری تھا کہ کانگریس سے تعلق رکھنے والے رکن ترلوچن سنگھ سونڈھ نے بی جے پی سے تعلق رکھنے والے وزیر برائے ریوینیو بکرم سنگھ مجیتھیا کو جوتا دے مارا جب کہ دیگر اراکین کانگریس نے اسپیکر کی کرسی کا گھیراؤ کرلیا اور بی جے پی اکالی دل کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو ایوان میں زیر بحث لانے کا مطالبہ کیا۔کانگریس اراکین کی جانب سے ایوان میں ہنگامہ آرائی کے باعث اسپیکر نے اجلاس ملتوی کردیا جب کہ کانگریس کے 22 اراکین نے ریاستی حکومت کے خلاف اپنی تحریک کو مسترد کرنے پر 3 روز سے اسمبلی کی عمارت میں ہی پڑاؤ ڈال رکھا ہے۔