منیٰ میں پاکستانی حجاج لُٹ گئے،فراڈ کا انوکھا طریقہ منظرعام پر

مکہ مکرمہ (مانیٹرن ڈیسک) پاکستان میں جعل سازی کرنے والے گروہوں نے دوران حج منیٰ میں حجاج کے ساتھ دھوکا جاری رکھا اور حجاج کو قربانی کا جھانسا دیکر فی کس 400 ریال بکرے کی قیمت کی مد میں وصول کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 10 ذی الحج کو جب حجاج نے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو انہیں دئیے گئے ٹیلی فون نمبرز بند تھے اور وہ تقریبا 1000 سے زائد حجاج سے فی کس 400 ریال لیکر رفو چکر ہوچکے تھے ۔دوسری جانب اسلامی ترقیاتی بینک کے سربراہ ڈاکٹر احمد محمد علی کے مطابق اس سال قربانی کے جعلی کوپن فروخت کرنے والے بعض عناصر کو گرفتار کیاگیا ہے ٗیہ عناصر معصوم حجاج کو مشاعر مقدسہ میں بینک کے جعلی قربانی کوپن فروخت کررہے تھے ۔