اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,746FansLike
9,981FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

یوفون اور پی ٹی سی ایل کی سروس معطل رہنے کے بعد جزوی طورپر بحال

لاہور(ٹیکنالوجی ڈیسک ) موبائل فون کمپنی یوفون کی مکمل سروس اور پی ٹی سی ایل کا انٹرنیٹ کچھ دیر ڈاؤن رہنے کے بعد جزوی طورپر بحال ہوگیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق مین سرور میں خرابی کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ یوفون نے اپنی سروسز میں خرابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ ہنگامی بنیادوں پر بحالی کا کام شروع کردیاگیاہے تاہم باضابطہ طورپر نقص کے بارے میں کچھ نہیں بتایاجا سکتا۔ دونوں کمپنیوں کی انٹرنیٹ سروس اور یوفون کی مکمل سروسزکراچی ، اسلام آباد اور لاہور سمیت تقریباً پورے ملک میں معطل رہی ۔