اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,787FansLike
9,989FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

اب ٹائلز بجلی بنائیں گی

لاہور (خصوصی رپورٹ) کیا آپ نے کبھی سوچا ہوگا کہ ٹائلز بھی بجلی بنانے میں مدد گارثابت ہوں گی ، یقینا نہیں لیکن اب ایک ایسی انوکھی ٹائل تیار کی گئی ہے جو قدموں کی چاپ سے بجلی پیدا کرنے کا ذریعہ بنے گی ۔یو کے ٹیک فرم پیویجن نے پیدل چلنے والوں کے قدموں کی کائنٹیک انرجی کو فلورٹائل کی مدد سے بجلی میں تبدیل کرنے کا تجربہ کیا اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اسے 2009 سے استعمال بھی کیا جا رہا ہے ۔اس ٹائل کو نئی جدت کے ساتھ اب پیش کیا جا ئیگا ۔پیویجن ٹائل میں یہ خوبی موجود ہے کہ یہ ہر طرح کے قدموں کی آہٹ کو محسوس کرکے بجلی پیدا کرتی ہے ابتدائی طور پر اسے زیادہ پرہجوم علاقوں میں لگایا گیا ہے مگر عنقریب اسے پیرس میں ہونیوالی میرا تھن ، برازیل اور نائیجیریا کی ہلکی فٹبال پچ پر بھی استعمال کیا جائیگا۔ایک جریدے سے بات چیت کرتے ہوئے اس فرم کے ترجمان کاکہنا ہے کہ یہ نئی ٹائل 2009 میں بنائی گئی ٹائل کے مقابلے میں دوسو گنا زیادہ طاقت کی حامل ہے اسے اس طرح بنایا گیا ہے کہ یہ زیادہ سے زیادہ توانائی اور ڈیٹا محفوظ کرے ،اسے آسانی سے انسٹال کرنے کیساتھ ساتھ ان ڈور اور آٹ ڈور دونوں جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے اس سے بننے والی بجلی کو بل بورڈ،سٹریٹ لائٹس کے علاوہ کئی اورجگہوں پر بھی استعمال کیاجاسکتا ہے ۔