اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,836FansLike
9,998FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نیویارک :او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

نیویارک ( نیوز ڈیسک) امریکا کے شہر نیویارک میں او آئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ سیکرٹری او آئی سی کہتے ہیں بھارتی فورسز کے مظالم کشمیریوں کو حق خودارادیت سے نہیں روک سکتی ۔ امریکی شہر نیویارک میں او آئی سی رابطہ گروپ کا اہم اجلاس ہوا جس میں مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا گیا ۔ او آئی سی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر اظہار تشویش کیا گیا ۔ سیکرٹری او آئی سی ایاد بن امین مدنی کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کے مظالم کشمیریوں کو حق خودارادیت سے نہیں روک سکتے ۔ ترکی کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ خطے میں امن کے قیام اور استحکام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے ۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی بھی کرائی گئی ۔