اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,836FansLike
9,998FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

امریکہ میں پاکستانی سیکرٹری خارجہ کی پریس کانفرنس میں کسی بھی ہندوستانی صحافی کو شامل نہیں ہونےدیا گیا

نیو یارک(ویب ڈیسک) پاکستانی سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کی نیو یارک میں میڈیا بریفنگ سے قبل بھارتی نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کو ہال سے باہر نکال دیا گیا، ،پاکستانی سیکرٹری خارجہ کی پریس کانفرنس میں کسی ایک بھی ہندستانی صحافی کو شامل نہیں ہونے دیا گیا ۔ بھارتی نجی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کا کہنا ہے کہ اڑی سیکٹر میں انڈین فوج کے ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر ہے ،اس کا ایک مظاہرہ امریکہ میں اس وقت دیکھنے کو ملا جب نیویارک کے ’’روز ویلٹ ہوٹل ‘‘ میں پاکستانی سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری میڈیا کو بریفینگ دینے پہنچے تو وہاں ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کے رپورٹر نمرتابرار بھی موجود تھے ،جنہیں دیکھتے ساتھ ہی کہا گیا ’’اس انڈین کو یہاں سے نکالو ‘‘جس کے بعد بھارتی صحافی کو ہال سے باہر نکال دیا گیا ،بھارتی ٹی وی نے دعوی کیا ہے کہ پاکستانی سیکرٹری خارجہ کی میڈیا بریفینگ میں کسی ایک بھی بھارتی صحافی کو شامل نہیں ہونے دیا گیا ۔ہندوستانی ٹی وی کا کہنا تھا کہ اس ایک واقعہ سے محسوس ہو رہا ہے کہ دونوں ممالک میں تناؤ کس حد تک بڑھ چکا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کس حد تک خراب ہو چکے ہیں ۔بھارتی ٹی وی نے کہا کہ اس سے قبل جب پاکستانی وزیر اعظم میاں نواز شریف سے اڑی سیکٹر پر ہونے والے حملے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے اس سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا تھا ۔ دوسری طرف بریفنگ کی کوریج کرنے والے صحافیوں کا کہنا ہے کہ این ڈی ٹی وی کے صحافی نے وہاں اپنا مائیک رکھا جس پر پاکستانی مشن کے افراد نے ان سے کہا کہ وہ یہ ایونٹ کور نہیں کرسکتے اور یہ ایونٹ ختم ہونے کے بعد سیکریٹری خارجہ ان سے ملاقات کرکے سوالوں کے جواب دیں گے۔اس بات پر بھارتی میڈیا سخت سیخ پا ہوا اور واویلا کرنے لگا۔نیویارک میں پاکستانی مشن کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت بھی پاکستانی میڈیا کو اپنے ایونٹس کی کوریج نہیں کرنے دیتے اور ہم نے کچھ غلط نہیں کیا اور بھارت کو اس ہی کی زبان میں جواب دیا گیا ہے۔