اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

873,725FansLike
9,998FollowersFollow
567,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

او آئی سی کا انسانی حقوق کمیشن حقائق جاننے اور بھارتی مظالم کا جائزہ لینے مقبوضہ کشمیر جائے گا :طیب اردگان

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر طیب اردگان نے کہاہے کہ او آئی سی کا انسانی حقوق کمیشن حقائق جاننے اور بھارتی مظالم کا جائزہ لینے کیلئے مقبوضہ کشمیر جائے گا ، ’پاکستان اور ترکی یکجان اور دو قالب ہیں ،ہمارا جینا مرنا آپ کے ساتھ اور آپ کا جینا مرنا ہمارے ساتھ ہے‘۔اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے 71ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نوازشریف اور طیب اردگان کے درمیان ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد پہلی ملاقات ہوئی جس دوران مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی نے بھی شرکت کی ۔ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے جنوبی ایشیا ،مشرق وسطیٰ جبکہ بالخصوص شام اور عراق کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔وزیراعظم نوازشریف نے ملاقات میں ترک صدر کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و بربریت سے آ گاہ کیا جس پر طیب اردگان نے نوازشریف کوخوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ او آئی سی کا انسانی حقوق کمیشن حقائق جاننے اور بھارتی مظالم کا جائزہ لینے کیلئے مقبوضہ کشمیر جائے گا ۔