اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,650FansLike
9,984FollowersFollow
564,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عدنان سمیع بھی زہر اگلنے لگے، پاکستانیوں کا بھرپور جواب

کراچی (شوبز ڈیسک) عدنان سمیع خان تھالی کے بیگن ہوگئے، پاکستان چھوڑ کر بھارت میں بسے تو اپنے آبائی ملک کیخلاف ہی زہر اگلنے لگے، پاکستانیوں نے بھی خوب لتاڑا، زہریلے ٹویٹر پیغامات کا منہ توڑ جواب دیا۔ عدنان سمیع خان بھی بھارتیوں کے رنگ میں رنگ گئے، جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ کیا تو بالی ووڈ کے موسیقار نے بھی کارروائی پر مبارکباد کا پیغام دے دیا۔adnan sami tweetsعدنان سمیع کو ٹویٹر پر پیغام بھاری پڑ گیا، جواباً میں ہر طرف سے ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پاکستانیوں نے بھی خوب لتاڑا۔ سیاسی تجزیہ کار طلعت حسین کا کہنا ہے کہ جب بندہ ایک ہی وقت میں چربی، شہریت اور وقار کھوتا ہے تو اس طرح کا نمونہ سامنے آتا ہے۔adnan sami tweets replyندیم فاروق پراچہ نے بھی عدنان سمیع کو آڑے ہاتھوں لیا، چربی کی دکان پگھلانے کو ہی بھارت کی اصل سرجیکل اسٹرائیک قرار دیدیا۔ ایک اور پاکستانی نے لکھا کہ عدنان سمیع اللہ تم پر رحم کرے تم نے اپنی روح کو پیسوں کیلئے بیچ دیا۔