اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,372FansLike
9,992FollowersFollow
566,600FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

نوٹ 7کی واپسی،سام سنگ نے اپنے صارفین کو حیرت انگیز چیز بھیج دی

سیول(ٹیکنالوجی ڈیسک)سام سنگ نے تکنیکی خرابی کے باعث اپنے صارفین سے نوٹ 7 واپس لینے کا فیصلہ کیا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ جن صارفین نے موبائل فونز ویب سائٹ سے خریدے ہیں انہیں پراڈکٹ واپس بھجوانے کیلئے فائر پروف ڈبے اور گلوز بھیجنے شروع کر دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سام سنگ کا کہناہے کہ موبائل فون میں لیتھیم آئن بیٹری لگی ہوئی ہے جس کے باعث اسے حکومتی قوانین کے مطابق واپس منگوالنے کیلئے صارفین کو فائر پروف باکسز اور گلوز بھیجے جا رہے ہیں ،جو کہ حکومتی ضوابط کا حصہ ہے ۔مشہور ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 7 کی پیداوار اور فروخت مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے،کمپنی پالیسی کے تحت دنیا بھر میں فروخت کئے گئے فون واپس لینے کیلئے بھی کام شرو ع کر دیا گیاہے ۔سام سنگ نے موبائل فون کو آگ لگنے کے واقعات سامنے آن پر نوٹ 7کو لانچ کرنے کے دو ماہ بعد ہی اس کی پیدوار روک دی تھی۔کمپنی کی جانب سے بھیجے جانے والے فائر پروف باکسز اور گلوز سے موبائل فون سے صارفین کو کسی قسم کا نقصان ہونے کا خدشہ نہیں ہو گا اور وہ موبائل فون کو ڈبے میں پیک کرنے میں بھی آسانی پیش آئے گی ۔یو ٹیوب پرایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ سام سنگ نے صارفین کو فون واپس بھیجنے کیلئے ایک سپیشل باکس بھیجا گیاہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ کمپنی کی جانب سے بھیجے گئے ڈبے کا باہر والا حصہ گتے کا ہے جبکہ اس کے اندر والا حصے پرانسولیشن کی گئی ہے تاکہ وہ موبائل فون پٹھنے کی وجہ سے آگ نہ پکڑے جبکہ اس کے ساتھ فائر پروگ گلوز بھی بھیجے گئے ہیں ۔