اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,684FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بھارت میں 4 سالہ بچی کے کان سے 80 کیڑے برآمد

بھوپال(ویب ڈیسک)کان میں درد ہونا عموماًزیادہ بڑا مسئلہ نہیں سمجھا جاتا تاہم بھارت میں ڈاکٹر اس وقت پریشان ہوگئے جب ایک آپریشن میں 4 سالہ بچی کے کان سے 80 کیڑے برآمد ہوئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے گاؤں میں رہنے والی 4 سالہ ردیکا ماندلوی کو کان میں درد کے باعث اس کے والدین قریبی اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نےکان کا آپریشن تجویز کیا۔آپریشن کے دوران بچی کے کان سے بے شمار کیڑے برآمد ہوئے جنہیں دیکھ کر ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچی کے کان میں ایک کیڑا گھس گیا تھا جس نے وہاں انڈے دینے شروع کردیئے جس کے باعث کان میں کیڑوں کی تعداد 80 تک جاپہنچی۔ خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ بچی کے کان میں پیدا ہونے والے کیڑے دماغ تک نہیں پہنچے ورنہ اس کی زندگی خطرے میں بھی پڑسکتی تھی۔اسپتال کے انچارج ڈاکٹر راج کمار نے والدین کو ہدایت کی وہ بچوں کی دیکھ بھال میں کسی قسم کی بھی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں اور کسی بھی بیماری یا تکلیف کی صورت میں بروقت بچوں کا طبی معائنہ کرائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ بچی کا کیس والدین کی غفلت کا ہی نتیجہ ہے،بھوبھ اگر وہ بروقت اس کا طبی معائنہ کرادیتے توبچی کے کان میں کیڑے پیدا نہیں ہوتے۔