اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,764FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بدامنی کے مکمل خاتمے تک ضرب عضب جاری رہے گا:ممنون حسین

قطر (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر پاکستان ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں بدامنی کے مکمل خاتمے تک ضرب عضب جاری رہے گا۔ قطر میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کر کے بہت خوشی ہوئی ہے ۔ حکومت کی درست ترجیحات کے باعث ملکی حالات میں بہتری آئی اور پاکستان سرمایہ کاری کےلئے جنت بن چکاہے ،امیدہے کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت مزیدبہترہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے باعث ملک تیزی سے ترقی کرے گا اور راہداری منصوبے سے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک بھی مستفیدہوں گے۔