اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,021FansLike
9,992FollowersFollow
566,400FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پاک، افغان سرحد پر انگور اڈا چیک پوسٹ افغان حکومت کے حوالے کر دی: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک، افغان سرحد پر انگوراڈا چیک پوسٹ افغانستان حکومت کے حوالے کر دی گئی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ چیک پوسٹ کی حوالگی سے پاک، افغان برادرانہ تعلقات میں اضافہ ہو گا جبکہ جذبہ خیر سگالی کے تحت موثر بارڈر مینجمنٹ ہو سکے گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاک افغان سرحد سے متعلق تمام مسائل باہمی مشاورت سے حل کئے جائیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ انگور اڈا چیک پوسٹ کی تعمیر سرحدی امور مزید بہتر بنانے کے اقدام کا حصہ ہے جبکہ چیک پوسٹ کا کنٹرول افغانستان کے حوالے کرنے سے پاک، افغان سرحد پر امن اور استحکام میں بہتری میں تیزی آئے گی۔