اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

869,784FansLike
9,992FollowersFollow
566,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

حکومت کا آئندہ دفاعی بجٹ 900 ارب روپے سے زائد مختص کئے جانے کا امکان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے دفاعی بجٹ میں 100 ارب روپے سے زائد اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے اور آئندہ بجٹ میں مسلح افواج کیلئے 900 ارب روپے سے زائد مختص کئے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ سے جی ایچ کیو حکام کے مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں اور حکومت نے دفاعی بجٹ میں 100 ارب روپے کے اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ موجودہ دفاعی بجٹ میں 788 ارب روپے رکھے گئے تھے تاہم آئندہ بجٹ میں دفاع کی مد میں 900 ارب سے زائد مختص کئے جانے کا امکان ہے۔ پاک فضائیہ اور نیوی کے بجٹ میں بھی 10 سے 15 فیصد اضافہ ہو گا۔رپورٹ کے مطابق اس بجٹ میں دہشت گردی کے خلاف اخراجات شامل نہیں ہوں گے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پر اٹھنے والے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔رپورٹ کے مطابق پاک فوج نے داخلی سیکیورٹی الاؤنس میں 3 ارب سے زائد کے بقایہ جات بھی طلب کر لئے ہیں۔