اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

869,396FansLike
9,993FollowersFollow
566,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ملک بھر میں شب برات عقیدت و احترام سے منائی گئی، لوڈ شیڈنگ نے جلوہ دکھائے رکھا

اسلام آباد/کراچی/لاہور(نیوز الرٹ ڈیسک) ملک بھر میں گذشتہ شب، شب برأت انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ شدید گرمی اور حبس کے ماحول میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری رہی۔ تاہم لوگوں کی بڑی تعداد نے مساجد کا رخ کیا اور اپنے خالق حقیقی کے حضور سربسجود ہو کر اپنے گناہوں کی معافی طلب کی۔ اس موقع پر مساجد اور دیگر عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔نماز عشاء کے بعد نوافل اور نماز تسبیح کے بعد لوگوں نے قبرستانوں کا رخ کیا اور پھول چڑھانے کے ساتھ ساتھ قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا۔ مختلف مقامات پر روح پرور اجتماعات بھی منعقد ہوئے جن میں اللہ تعالی کے حضورگناہوں سے توبہ، بخشش و مغفرت اور پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، فرزندان اسلام نفلی روزہ بھی رکھا۔ شب برات کے موقع پر ملک بھر میں مساجد اور امام بارگاہوں پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔