اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,526FansLike
9,998FollowersFollow
567,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارتی اداکارہ ریما لاگو شوٹنگ کے دوران جھلس گئیں

ممبئی(شوبز ڈیسک)لیجنڈری اداکارہ ریما لاگو کی ساڑھی میں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران آگ لگ گئی جس سے ان کا بازو بری طرح جھلس گیا۔اداکارہ ریما لاگو اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں اور انہوں نے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ’’کل ہو نا ہو‘‘،’’کہیں پیار نہ ہو جائے‘‘،’’دیوانے‘‘،’’واستو‘‘،’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘اور’’جڑواں‘‘ شامل ہیں جب کہ انہوں نے کئی فلموں میں سلمان خان، سنجے دت اور شاہ رخ خان کی والدہ کا کردار ادا کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ریما لاگو ڈرامے کے لیے آگ بجھانے کے منظر کی عکس بندی کرا رہی تھیں کہ ان کی ساڑھی نے آگ پکڑلی جس نے ساڑھی کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم اداکارہ نے آگ بجھانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں ان کے بازو بری طرح جھلس گئے۔آگ لگنے کے واقعے کے بعد ڈرامے کی شوٹنگ فوری طور پر روک دی گئی جب کہ اداکارہ کو طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ریما لاگو کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کا واقعہ بہت خوفناک تھا جس میں کسی بڑے نقصان سے بچ گئی ہوں۔