کینیڈا میں ’’مس پاکستان ورلڈ‘‘ مقابلہ کرانیوالی سونیا احمد نے فلمسازی شروع کردی

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کی سپورٹ کے لیے کینیڈا میں مقیم ’مس پاکستان ورلڈ‘ کا مقابلہ منعقد کرنے والی سونیا احمد نے فلم میکنگ کے شعبے میں قدم رکھتے ہوئے فلم ’’نا بینڈ نا باراتی‘‘ کی عکسبندی شروع کردی۔فلم میں مرکزی کرداررواں برس مس پاکستان ورلڈ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی خوبروانزلیکا طاہرنبھا رہی ہے جب کہ دیگرکاسٹ میں لیجنڈری قوی خان، محمود اختر شامل ہیں۔ فلم کی عکسبندی شیڈول کے مطابق جاری ہے، جب کہ اس میں مزید معروف فنکاربھی جلد ہی اپنا کام شوٹ کروانے کے لیے سیٹ لوکیشن پرپہنچیں گے۔