اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

869,784FansLike
9,992FollowersFollow
566,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ٹور آپریٹرز کوٹہ معاملہ، وزارت مذہبی امور لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی پابند ہے: سپریم کورٹ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وزارت مذہبی امور ٹور آپریٹرز کو کوٹہ نہ ملنے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی پابند ہے۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ٹور آپریٹرز کو کوٹہ نہ ملنے پر درخواستوں کی سماعت کی جس دوران ٹور آپریٹرز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وزارت مذہبی امور کوٹے سے متعلق عدالتی حکم کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ اس پر چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیئے کہ اسی بات کا تو ہم رونا رو رہے ہیں ، ایسا طرز حکمرانی نہ جانے کب ختم ہو گا اور اچھا طرز حکمرانی نہ جانے کب آئے گا، ملک سے سفارشی کلچر، کرپشن اور اقربا پروری نہ جانے کب ختم ہو گی ۔عدالت نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے ٹور آپریٹرز اور وفاقی وزارت مذہبی امور کی رضامندی سے فیصلہ دیا اس لئے وزارت مذہبی امور عدالتی فیصلے کی پابند ہے۔