اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

869,396FansLike
9,993FollowersFollow
566,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پنجاب کے بجٹ کا حجم 1600 ارب روپے رکھے جانے کا امکان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) آئندہ مالی سال 2016-17 کیلئے پنجاب کے بجٹ کا حجم 1600 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال 2016-17 میں پنجاب میں پی ایس ڈی پی کا حجم 855 ارب روپے ہوگا جبکہ ترقیاتی بجٹ کا حجم 450 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے ۔ پنجاب کے بجٹ میں 230 ارب روپے تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے رکھے جانے کا امکان ہے جبکہ امن و امان کیلئے 97 ارب روپے رکھے جائیں گے ۔پنجاب کے بجٹ کیلئے 300 ارب روپے صوبائی محصولات اور دیگر ذرائع سے حاصل ہوں گے جبکہ 1000 ہزار ارب روپے وفاقی حکومت سے موصول ہوں گے۔