اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,372FansLike
9,992FollowersFollow
566,600FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

قابل اعتراض مواد دکھانے والے چینلز کو مثالی سزا دینا ہو گی: سپریم کورٹ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ قابل اعتراض مواد دکھانے پر صرف جرمانہ کرنے سے ہی کام نہیں چلے گا بلکہ مثالی سزا دینا ہو گی۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے میڈیا پر قابل اعتراض مواد سے متعلق کیس کی سماعت کی جس دوران بیرسٹر ظفر اللہ نے عدلت کو بتایا کہ ٹی وی پر ایسے اشتہارات آتے ہیں جو فیملی کے ساتھ نہیں دیکھ سکتے۔ مغربی معاشرے کے اپنے طریقے ہیں اور ہماری روایات الگ ہیں۔اس پر چیف جسٹس نے پیمرا کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ نے اس ضمن میں کیا اقدام کیا ہے۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ قابل اعتراض مواد دکھانے پر مختلف چینلز کو نوٹس اور جرمانے بھی کئے ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ برائے نام جرمانے سے کام نہیں چلے گا بلکہ مثالی سزا دینا ہو گی۔