اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,021FansLike
9,992FollowersFollow
566,400FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں جولائی تااپریل7.72فیصدکمی

کراچی(بزنس ڈیسک) پاکستان سے رواں مالی سال کے ابتدائی 10ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 7.72فیصد کم ہوگئی۔پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی تااپریل2016 کے دوران ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 10 ارب 40 کروڑ ڈالررہیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 11ارب 27 کروڑ رہی تھیں، اس دوران صرف ٹاولزاور ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمد میں اضافہ ہوا جب کہ خام روئی، دھاگے، کپڑے، نٹ ویئر، بیڈویئر، خیمے اور سنتھیٹک ٹیکسٹائل کی برآمدکم ہوگئی۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 10 ماہ میں خام روئی کی برآمد47.70 فیصد کمی سے 7 کروڑ 56 لاکھ 72ہزار ڈالر رہی جبکہ سوتی دھاگے کی ایکسپورٹ32 فیصد گھٹ کر1ارب 8 کروڑ 18لاکھ 30ہزار ڈالر تک محدود ہوگئی۔سوتی کپڑے کی برآمد 9.89 فیصد کمی سے 1ارب 87 کروڑ 98لاکھ 65 ہزار ڈالر، دیگر اقسام کی یارن کی 23.17 فیصد کمی سے 2 کروڑ 86لاکھ 56 ہزار ڈالر ، نٹ ویئر کی 1.91 فیصد کمی سے1ارب 93کروڑ 36لاکھ 50 ڈالر، بیڈ ویئر کی 4.34 گھٹ کر 1ارب 67کروڑ 44 لاکھ 21 ہزار ڈالر، خیموں کی 25.08 فیصد کمی سے 8کروڑ 34لاکھ25 ہزار ڈالر، آرٹ سلک وسنتھیٹک ٹیکسٹائل کی 12.61 فیصد گھٹ کر 24کروڑ 44لاکھ 18ہزار ڈالر، میڈاپس کی 1.67 فیصد کمی سے 52 کروڑ 95 لاکھ 29 ہزار ڈالر جبکہ ٹاولز کی 0.37 فیصد کے معمولی اضافے سے 66 کروڑ 55 لاکھ 70 ہزار ڈالر ، ریڈی میڈ گارمنٹس کی4.87 فیصد کے اضافے سے 1ارب 79 کروڑ 86 لاکھ 41 ہزار ڈالر اوردیگر ٹیکسٹائل آئٹمز کی 7.73 فیصد کے اضافے سے 39 کروڑ 94 لاکھ 97 ہزار ڈالر رہی۔