اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,731FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاکستانی طالب علم نے آنکھوں سےچلنے والی وہیل چیئر ایجاد کر لی

بہاولپور(ٹیکنالوجہ ڈیسک) اسلامک یونیورسٹی بہاولپور کے ایک طالب علم نے حیرت انگیز کارنامہ انجام دیتے ہوئے ایسی وہیل چیئر تیار کرلی جسے آنکھوں کی مدد سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلامک یونیورسٹی بہاول پور کے ہونہار طالب علم فائز رضا نے آنکھوں کے ذریعے کنٹرول ہونے والی وہیل چیئر ایجاد کر لی ہے،یہ ہاتھ پاؤں سے معذور افراد کی ضرورت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ایجاد کی گئی ہے جسے آنکھوں کی مدد سے بآسانی چلایا جا سکے گا۔ اے آر وائی کے خصوصی نمائندے سے بات کرتے ہوئے اسلامک یونیورسٹی بہاول پور کے طالب نے بتایا کہ ایسے معذور افراد جو پاؤں کے ساتھ ساتھ ہاتھ جیسی نعمت سے بھی محروم ہوتے ہیں ان کے لیے وہیل چیئر کا استعمال بہت مشکل ہو جاتا ہے اسی تکلیف کو دیکھتے ہوئے آئی کنٹرول وہیل چیئر بنانے کا خیال آیا۔
https://youtu.be/9rB7EbfmcuU
آئی کنٹرول وہیل چیئر کی خصوصیات بتاتے ہوئے طالب علم کا کہنا تھا کہ معذور افراد اس وہیل کو آنکھوں کی مدد سے بآسانی چلا سکتے ہیں دائیں آنکھ بند کرنے سے یہ وہیل چیئر دائیں رخ مڑتی ہے جب کہ بائیں آنکھ بند کرنے سے یہ بائیں جانب مڑتی ہے اور دونوں آنکھیں کُھلی رکھنے پر سیدھا چلتی رہتی ہے۔ اسلامک یونیورسٹی کے اساتذہ نے اپنے قابلِ فخر طالب علم کی ایجاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہاتھ پاؤں سے معذور افراد کے لیے یہ جدید وہیل چیئر سود مند ثابت ہو گی،ہونہار طالب علم کو سرکاری سطح پر سپورٹ کیاجانا چاہیے۔