اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پی پی پی ناروے سمیت نارویجن پاکستانیوں کا جہانگیر بدر کی وفات پر اظہار افسوس

اوسلو(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کے رہنماوں سابق صدر چوہدری زمان، سابق سینئر نائب صدر علی اصغر شاہد، سابق جنرل سیکرٹری مرزا ذوالفقار اور سینئر رہنماؤوں میاں اسلام اور جاوید اقبال نے اپنے بیانات میں پارٹی کے مرکزی رہنماء اورسابق وفاقی وزیرسنیٹر جہانگیر بدر کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ چوہدری زمان کے بقول، جہانگیربدر ایک مخلص اور محب وطن رہنماء تھے۔ملک و قوم کے لئے ان کی خدمات خصوصاً پارٹی کے لئے ان کی قربانیاں ہمیشہ یادرکھیں جائیں گے۔ علی اصغرشاہدنے کہاکہ جہانگیربدر ایک بہادرکارکن اورجیالے تھے جنہوں نے ایوب خان، یحییٰ خان ، ضیاء اور مشرف کی فوجی آمریتوں کا دلیری سے مقابلہ کیا۔ مرزامحمد ذوالفقارنے کہاکہ جہانگیربدر محترمہ بے نظیر بھٹو کے ہمیشہ وفادار رہے اورپارٹی کے لئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم جہانگیر بدر کو سلام پیش کرتے ہیں اور انکے درجات کی بلندی کے لئے دعاگوہیں ۔ پی پی پی ناروے کے سینئر رہنماء میاں اسلام نے کہاکہ پاکستان میں جمہوریت کے لئے جدوجہد میں جہانگیربدر پیش پیش رہے ۔جاوید اقبال نے کہاکہ جہانگیر بدر ایک سچے جمہوریت پسند رہنماء تھے اور ان کی وفات پی پی پی ایک بڑے رہنماء سے محروم ہو گئی ہے۔الیاس کھوکھر، چوہدری عجب خان، راجہ سلیم،حاجی رفیع اللہ، خالد اسحاق، اور ریاض احمد نے بھی جہانگیر بدر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ان کے علاوہ نارویجن پاکستانی کمیونی کی دیگر شخصیات نے بھی افسوس ظاہر کیا ہے۔ جن شخصیات تعزیت کا اظہار کیا ہے، ان میں اسلام آباد۔راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی ناروے کے سابق صدر مرزا انور بیگ، ویژن فورم ناروے کے صدر ارشد بٹ اور فیملی نٹ ورک ناروے کے نثار بھگت بھی شامل ہیں۔