اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,021FansLike
9,992FollowersFollow
566,400FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

لاہور سی ٹی ڈی کی کارروائی : گلشن راوی سے کالعدم تنظیم کے2 دہشت گرد گرفتار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے گلشن راوی میں کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ٹی ڈی نے لاہور کے علاقے گلشن راوی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت عمر خیام اور نذیر احمد کے نام سے ہوئی جن کا تعلق کالعدم القاعدہ ازبکستان موومنٹ سے ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے جبکہ ان کے قبضے سے بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر سمیت بارودی سرنگ بھی برآمد ہوئی ہے۔