اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

تیمور عظمت عثمان نے ہزاروں ڈی سی کالونی کے مکینوں کے ساتھ اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)ڈی سی کالونی گوجرانوالہ کینٹ اتحاد گروپ کے نامزد امیدوار برائے صدر تیمور عظمت عثمان گزشتہ روز ایک بہت بڑے قافلے کے ہمراہ ہزاروں ڈی سی کالونی کے مکینوں کے ساتھ اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے۔ اس موقع پر ڈی سی کالونی کے رہائش پذیر آرائیں برادری، گجر برادری، اور مغل برادری نے غیر مشروط فاؤنڈر گروپ کو چھوڑ کر کیپٹن (ر) خالد سلطان کے قافلے میں شامل ہو گے، سرفراز بیگ کے گھر ہونے والی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام برادریوں ڈی سی کالونی کے وسیع تر مفاد کی خاطر تیمور عظمت عثمان کا ساتھ دیں گے۔ ڈی سی کالونی کی رہائشی بڑی برادریوں کا اتحاد گروپ میں شامل ہونے پر ڈی سی کالونی کا ماحول یکسر تبدیل ہو گیا اتحاد گروپ کی فاتح یقینی نظر آنے لگی۔ اس موقع پر کیپٹن (ر) خالد سلطان نے کہا کہ ڈی سی کالونی کو محفوظ ہاتھوں میں دیکر جاؤں گا تاکہ وہ اس کو آگے بڑھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی کالونی گوجرانوالہ کینٹ کی مثالی رہائشی سکیم ہے جس میں تمام بنیادی سہولتیں موجود ہیں۔ اتحاد گروپ کے نامزد امید وار برائے صدر سابق وفاقی سیکرٹری تیمور عظمت عثمان کاغذات جمع کروا کر ڈی سی کالونی رہائشیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی کالونی کو کامیاب اور خوبصورت سوسائٹی بنانے کیلئے محنت کی جائے گی۔ اس کے امن اور ترقی کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔ میرا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے بلکہ سوسائٹی کی مزید بہتری میری تمنا ء اور جستجو ہے انشاء اللہ ہم بھاری اکثریت سے کامیاب ہو نگے۔