نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کے حل اور کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،صدر پی ایس اے

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کے حل اور کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، ای ڈی او ایجوکیشن صہیب عمران نے ثاقب شعیب ضیاء ڈپٹی ڈی ای او کو پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن اور دیگر مسائل کے فوری حل کیلئے محکمہ تعلیم کی طرف سے کنونیئر اور فوکل پر سن مقرر کر دیا ہے جو انتہائی احسن اقدام ہے،ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر پی ایس اے راؤ محمد ایوب،چیئرمین چوہدری طاہرمحمود،وائس چیئرمین چوہدری محمد شاہد،ڈی ای او ایلیمنٹری ملک سلیم، ڈپٹی ڈی ای اوثاقب شعیب،سجاد مسعود چشتی،عبدالمجید ندیم،صدر پی ایس اے نوشہرہ ورکاں سیکٹر راناشاہد منظور،سینئرنائب صدر نوشہرہ ورکاں سیکٹرحافظ لیاقت نے پی ایس اے اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے کیا،انہوں نے نجی تعلیمی اداروں پر زور دیا ہے کہ محکمہ تعلیم سے متعلقہ تمام اقسام کے مسائل کے حل کیلئے ثاقب ضیاء ڈپٹی ڈی ای او سے مسلسل رابطے میں رہیں، میٹنگ میں پنجم اور ہشتم کے پی ایف سی کے امتحانات کے صاف شفاف انعقاد اور اس کے نتائج کی ٹرانسپیرنسی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ملک سلیم اور ثاقب شعیب ضیاء کی بھر پور بریفنگ کے بعد پی ایس اے کے ضلعی صدر راؤ محمد ایوب نے نجی تعلیمی اداروں کے مالکان اور پرنسپل سے کہا چونکہ پنجم اور ہشتم کے امتحانات کے انعقاد اور نتائج کی ٹرانسپر نسی کا نظام اب کافی حد تک شفاف اور معیاری ہو چکا ہے اور اب یقینا پرائیویٹ سکولوں کے طلبا ء و طالبات کو وظائف کے حصول میں کسی امتیازی سلوک کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا،الہٰذا تمام نجی تعلیمی ادارے پنجم اور ہشتم کے طلباء و طالبات کا ا30نومبر 2016پہلے پہلے آن لائن داخلہ ضرور بھجوائیں اور بھر پور طریقہ سے اس امتحانی عمل کو کامیاب بنائیں،اس مشترکہ میٹنگ میں پی ایس اے کے تمام سیکٹر ہیڈ نے شرکت کی۔