اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,438FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

خواتین کے جھگڑے پر فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کی بیوی اور بھابھی شدید زخمی ہوگئی

کامونکے(نامہ نگار)خواتین کے جھگڑے پر فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کی بیوی اور بھابھی شدید زخمی ہوگئی ، بتایاگیا ہے کہ ٹبہ محمد نگر کے اشفاق وغیرہ کی خواتین کا سامنے گھر کے امین عرف بھولا کی بیوی بانو کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی اور جھگڑا زور پکڑ گیا تو ملزمان اشفاق ،وقاص ندیم اور شانی نے آتشیں اسلحہ سے مسلح ہوکر ان کے گھر پر حملہ آورہوکراندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں 45 سالہ امین عرف بھولا شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کی بیوی بانو بی بی اور بھابھی آمنہ بی بی زوجہ عظیم عرف مٹھو شدید زخمی ہوگئیں اطلاع ملنے پر ایس ایچ او صدر عارف محمود خان فوری موقع پر پہنچ گئے اور ملزمان کے گھر سے دوخواتین کوحراست میں لے لیا جبکہ ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ،مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوار ٹرجبکہ مضروبین خواتین کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیاگیاہے ۔