اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,425FansLike
9,982FollowersFollow
563,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ورلڈ ٹریڈ سنٹر طیاروں کے ٹکرانے سے تباہ نہیں ہوا بلکہ۔۔۔ نئے امریکی صدر کا وہ انکشاف جس نے امریکی سکیورٹی اداروں کو پوری دنیا میں شرمندہ کردیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) نائن الیون کے سانحے کے متعلق شروع سے ہی دو آراءپائی جاتی ہیں۔ جہاں امریکی انتظامیہ انہیں القاعدہ کے کھاتے میں ڈالتی ہے وہیں بہت سے آوازیں اس واردات کے خود امریکی ساختہ ہونے کے متعلق بھی اٹھتی آئی ہیں۔ اب امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اس حوالے سے ایسا بیان منظرعام پر آ گیا ہے جس نے امریکی سکیورٹی اداروں کو دنیا میں منہ دکھانے لائق نہیں چھوڑا۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ”ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی عمارتیں ہوائی جہاز ٹکرانے سے نہیں گریں، بلکہ ان کے نیچے بم نصب کیے گئے تھے جو ان کے زمین بوس ہونے کی اصل وجہ بنے۔“ اس سے قبل کئی ماہرین بھی کہہ چکے ہیں کہ ان عمارتوں کی بنیادوں میں بم نصب کیے گئے تھے جن کے دھماکے کی وجہ سے یہ منہدم ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق نائن الیون کے سانحے سے کچھ روز بعد ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا تھا کہ وہ ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے انہدام کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں؟ اس کے جواب میںڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ”ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے شمالی ٹاور کی عمارت بہت زیادہ مضبوط تھی۔میرے خیال میں اس میں دو بموں کے دھماکے کرکے اسے گرایا گیا ہے۔ان عمارتوں کا گرنا کسی بھی طور تعمیراتی نقص نہیں کہلا سکتا۔ اور یہ بھی کیسے ممکن ہے کہ طیارے سٹیل سے گزر جائیں۔ میرے خیال میں یہ صرف طیارے ٹکرانے سے نہیں گریں، ان کے اندر بم بھی نصب تھے۔ طیاروں کا ٹکرانا اور بموں کا پھٹنا ایک ہی وقت میں وقوع پذیر ہوا جس سے عمارتیں زمیں بوس ہو گئیں۔ ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ ہوائی جہاز یا کوئی اور چیز سٹیل سے گزر کر پوری کی پوری عمارت کے اندر گھس جائے۔“