اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,731FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سٹی کورٹ اور ڈینسو ہال کے قریب عمارت میں آگ لگ گئی، قابو پانے کی کوششیں جاری

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اولڈ سٹی ایریا میں سٹی کورٹ اور ڈینسو ہال کے قریب میڈیسن کے ایک گودام میں آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ آگ تین منزلہ عمارت کے گراﺅنڈ فلور پر بنائے گئے میڈیسن کے ایک گودام میں لگی ہے اور تنگ گلیوں میں واقع ہونے کے باعث فائر بریگیڈ کی گاڑیاں کو پہنچنے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے تاہم ایک فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گیا ہے اور آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ذرائع کے مطابق سٹی کورٹ کے قریب واقع یہ علاقہ انتہائی مصروف رہتا ہے جہاں کپڑے اور الیکٹرونکس کے علاوہ دیگر سامان کی دکانیں بھی موجود ہیں۔آگ کے باعث دھوئیں کے بادل اٹھتے نظر آ رہے ہیں اور ہر جانب خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فائر مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ہے اور عمارت کے قریب تعینات ہے تاکہ آگ بجھانے کے عمل کے دوران کوئی شہری عمارت کے قریب نہ آئے۔