ماڑی والا کے قریب 2 مسافر وینوں میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 10 شدید زخمی

تتلے عالی (احمد مغل سے) ٹیوٹا ہائی ایس ویگنوں کے ڈرائیوروں کی ضد بازی ، پانچ گھروں کے چراغ بجھا دئیے درجن بھر افراد کی زندگیاں اب بھی خطرے میں تفصیل کے مطابق نوشہرہ ورکاں سے لاہور جانے والے ٹیوٹا ہائی ایس ویگن نمبری IDT8871 اور نوشہرہ ورکاں سے ہی نکلنے والے ایک اور ٹیوٹا ویگن کے ڈرائیوروں کے درمیان آگے نکلنے کی ضد ٹھن گئی جس نے کئی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں ماڑی بھنڈراں کے نزدیک آ کر سامنے سے آنے والے منی مزدا ٹرک RTHA023 سے ٹکرا گئی جس سے ویگن کی چھت اڑ گئی اور ویگن میں سوار تمام افراد زخمی ہو گئے جبکہ نوشہرہ ورکاں کا رہائشی جنرل سٹور کا مالک محمد ادریس، دو طالب علم عدیل اور عاشر منصور موقع پر ہی جبکہ دو زخمی سول ہسپتال نوشہرہ ورکاں پہنچ کر دم توڑ گئے باقی دس سے زائد افراد کی حالت نازک ہونے کے سبب سول ہسپتال گوجرانوالہ اور لاہور ہسپتال بھیج دیا گیا جبکہ ضد لگا کر گاڑی بھگانے والا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا ۔
back banda khoon mazda noble-aims-clg paper roof student-little