اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,771FansLike
9,991FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

”سوچ رہا ہوں اپنے پیسے بھی شریف خاندان کو دے دوں تاکہ ڈبل ہو جائیں “: شیخ رشید

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ثبوت بھی سپریم کورٹ سے نکلیں گے اور تابوب بھی اسی عمارت سے نکلیں گے ۔جب گھی سیدھی انگلی سے نہیں نکلتا تو ٹیڑھی کرنی پڑتی ہے ۔”میں بھی سودچ رہا ہوں اپنے سارے پیسے شریف خاندان کو دے دوں تاکہ ڈبل ہو جائیں “۔ سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سارا مسئلہ 12ملین درہم کا ہے جو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے ۔ ”انہوں نے کہا کہ انہیں گاڑیاں بیچنے سے بھی کروڑوں کا منافع ہو جا تا ہے اس لیے میں سارے کار ڈیلروں سے کہوں گا کہ وہ کاریں شریف خاندان کے ذریعے بیچیں ۔ شیخ رشید نے کہا کہ پاناما کیس پر کمیشن کی درخواست کرنے والے سوچیں ۔”کمیشن سے کچھ نہیں نکلے گا “۔لوگ عزت کے خاطر استعفےٰ دے رہے ہیں مگر یہ وہ لوگ ہیں جن کی وجہ سے جمہوریت تباہ ہو رہی ہے اور تالے آزما آجاتے ہیں تاہم یہ نہیں مانتے اور کہتے ہیں جو کرنا ہے کر لو“انہوں نے مزید کہا کہ ضد کا انجام برا ہوتا ہے ۔ ”جب گھی سیدھی انگلی سے نہیں نکلتا تو ٹیڑھی کرنی پڑتی ہے “۔