اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,438FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

وزیراعظم نوازشریف کا جنید جمشید کے بیٹے کو فون، تعزیت کا اظہار

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نے جنید جمشید کے بیٹے تیمور جمشید کو ٹیلی فون کرکے ان کے والد کی حادثاتی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے معروف نعت خواں جنید جمشید کے بیٹے تیمور جمشید کو ٹیلی فون کیا اور طیارہ حادثے میں ان کے والد کے جاں بحق ہونے پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے جنید جمشید کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کے لیے بھی دعا کی۔علاوہ ازیں وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے ڈی سی چترال اسامہ وڑائچ کے والد کو بھی ٹیلی فون کیا اور ان سے بیٹے اور پوتی کی حادثے میں موت پر اظہار افسوس کیا۔دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بھی مرحوم جنید جمشید کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔