اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کعبہ کا رقبہ کتنا ہے؟ ستون کتنے پرانے ہیں اور کس نے بنوائے تھے؟ بیت اللہ شریف کے بارے میں اہم معلومات

مکہ مکرمہ (العربیہ ڈاٹ نیٹ) کعبۃ اللہ قریباً 180 مربع میٹر رقبے پر محیط ہے اور اس کی چھت لکڑی کے تین مضبوط ستونوں کے سہارے پر ہے، یہ ستون صحابی رسول حضرت عبیداللہ بن زبیرؓ نے بنوائے تھے جو دنیا کی مضبوط ترین لکڑیوں میں سے ایک لکڑی سے بنے ہیں۔اس وقت ان ستونوں کو 1350 سال گزر چکے ہیں، ان کی رنگت گہری بھوری ہے، ہر ستون کی لمبائی قریباً 150 سینٹی میٹر اور موٹائی 44 سینٹی میٹر ہے، تینوں ستونوں کے درمیان میں ایک پتلی شہتیر نما لٹھ آویزاں ہے اور یہ تینوں کے درمیان سے گزرتی ہے، اس پر کعبۃ اللہ کے تحائف اور نوادرات لٹکے ہوئے ہیں جب کہ دونوں اطراف کعبہ کی شمالی اور جنوبی دیواریں ہیں۔العربیہ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کےانتظامی ذمے دار ادارے نے بتایا کہ کعبہ کے دائیں جانب اندرونی حصے میں رکنِ شامی ہے اس میں ایک سیڑھی ہے جو مستطیل نما کمرے کی جانب جاتی ہے اس کمرے میں کوئی کھڑکی نہیں ہے اس کا ایک دروازہ ہے اور اس کا خصوصی تالا ( قفل) ہے اس کے دروازے پر خوب صورت ریشم کا پردہ لٹکا ہوا ہے اور اس پر سنہرے اور نقرئی رنگ کی کشیدہ کاری ہوئی ہے۔ذمے دار کے مطابق کعبہ کا اندرونی فرش سنگِ مرمر کا ہے جو زیادہ تر سفید ہے۔ تاہم سنگ مرمر کے دوسرے رنگوں کے ٹکڑے بھی فرش پر لگے ہوئے ہیں۔ کعبہ کا اندرونی حصہ خوب صورت سنگ مرمر کے ٹکڑوں سے مزیّن ہیں اور سرخ رنگ کی ریشم کے پردے سے ڈھانپا ہوا ہے۔ اس پر سفید رنگ سے عربی میں عبارات اور اسمائے حسنیٰ لکھے ہوئے ہیں اور اسی پردے نے کعبے کی چھت کو بھی ڈھانپ رکھا ہے۔العربیہ کے مطابق کعبہ کے اندر 8 پتھر ہنیان پر خطِ ثلث میں عربی عبارتیں کندہ ہیں۔ ایک پتھر پر خطِ کوفی میں عربی عبارت لکھی ہوئی ہے یہ خوب صورت لکھائی چھٹی صدی ہجری کے بعد کے دور سے تعلق رکھتی ہے۔دیوارِ شرقی پر کعبے کے دروازے اور باب التوبہ کے درمیان سابق سعودی فرمانروا شاہ فہد بن عبدالعزیز آل سعود کی ایک دستاویز ہے جو سنگِ مرمر پر کندہ کی گئی ہے۔ اس میں کعبہ کی تزئین نو کی تاریخ درج ہے۔ اس طرح کعبہ کے اندر عبارتوں پر مشتمل پتھروں کی تعداد 10 ہے اور یہ تمام سفید سنگ مرمر کے ہیں۔Kaaba inner