اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مردہ خانے کے فریزر میں مردہ زندہ ہوگیا، عملے کی دوڑیں لگ گئیں

ڈربن (نیوز ڈیسک) طبی عملے کی غفلت کے واقعات تو آپ نے بہت سنے ہوں گے لیکن ایسی غفلت کا کبھی تصور بھی نہ کیا ہو گا جو جنوبی افریقہ میں دیکھنے کو ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوازولو شہر میں موٹرسائیکل حادثے کا شکار ہونے والے ایک نوجوان کو ایمرجنسی اہلکاروں نے معائنے کے بعد مردہ قرار دے کر مقامی مردہ خانے پہنچا دیا۔ ایمرجنسی اہلکاروں کے ساتھ طبی عملے کو بھی نوجوان کی موت پر کوئی شک نہ ہوا، لہٰذا اس کی لاش سرد خانے میں رکھوادی گئی۔ ادھر حادثے کی اطلاع ملنے پر نوجوان کے گھر والے اسے ڈھونڈ رہے تھے۔ جب انہیں پتہ چلا کہ مقامی مردہ خانے میں ایک نوجوان کی لاش پہنچائی گئی ہے تو وہ شناخت کے لئے وہاں پہنچے، لیکن یہ دیکھ کر ان کی حیرانی کی حد نہ رہی کہ ان کے جگر گوشے کو زندہ ہونے کے باوجود مردہ خانے منتقل کردیا گیا تھا۔ نوجوان کے قریبی عزیزوں کا کہنا ہے کہ جب انہوںنے لاش کا بغور جائزہ لیا تو محسوس ہوا کہ اس کا دل دھڑک رہا تھا اور نبض بھی محسوس کی جاسکتی تھی۔ گھر والوں کے شور برپا کرنے پر نوجوان کو قریبی ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹر کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد اسے ہوش میں لانے میں کامیاب ہوگئے۔ یہ افسوسناک واقعہ سامنے آنے پر کوازولو ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ہ واقعہ بدترین غفلت کی مثال ہے اور ذمہ داران کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔