اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان ہندوستان کو مذہبی بنیادوں پر توڑنے کی سازش کر رہا ہے: بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا بےہودہ اور من گھڑت الزام

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پاکستان پر بھارت کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی من گھڑت سازش کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ 1947ءمیں بھی ہمیں مذہبی بنیادوں پر تقسیم کیا گیا تھا جسے ہم آج تک نہیں بھول پائے ،آج پھر پاکستان ہندوستان کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی سازش ”رچا “ رہا ہے لیکن اب پاکستان بھارت کو توڑنے میں کامیاب نہیں ہو گا ۔ بھارتی نجی چینل ”این ڈی ٹی وی “ کے مطابق ہندوستانی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ ہمیں 1947ءمیں مذہبی بنیادوں پر تقسیم کیا گیا جسے ہم آج تک بھول نہیں سکے ،تمام ہندوستانی بھائی ہیں ،چاہے وہ ہندو ماں کی کوکھ سے پیدا ہوئے ہوں یا مسلمان ماں کی کوکھ سے،بھارت کے علاوہ دنیا کے کسی خطے میں اسلام کے 72فرقے پر امن طور پر ساتھ ساتھ نہیں رہتے ۔انہوں نے کہا کہ میں انڈیا کے وزیر داخلہ کے طور یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ بھارت تمام مذاہب کو ساتھ لے کر اور ترقی کے راستے پر آگے بڑھنے کے لئے مصروف عمل ہے۔انہوں نے پاکستان کو اس کی زمین سے دہشت گردی کی برائی کے خاتمے کے لئے بھارت کے تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اگر دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سنجیدہ ہے، لیکن وہ یہ کرنے کے قابل نہیں ہے تو ہم وہاں سے دہشت گردی کا خاتمہ کے واسطے مدد کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، لیکن وہ بھارت کے خلاف” اوچھی جنگ“ کو سپانسر کرنے میں ملوث ہے۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت کے ہر وزیر اعظم نے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانا چاہے، لیکن اس نے امن کی زبان نہیں سمجھی اور ہندوستان پر 4بار حملہ کیا، اگرچہ ہمارے بہادر فوجیوں نے انہیںکرارا جواب دیا ۔انہوں نے کہا کہ بار بار کی شکست کے بعد پاکستان یہ سمجھ گیا ہے کہ وہ جنگ میں بھارت کو شکست نہیں دے سکتا اس لئے وہ”اوچھی جنگ“ کو سپانسر کرنے میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی بہادر وں کا نہیں بلکہ کمزوروں کا ہتھیار ہے۔راجناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ پوری دنیا” آئی ایس آئی ایس“ کے پھیلاو کو لے کر فکر مند ہے،لیکن دہشت گرد تنظیم ”داعش “ہندوستان میں اپنی جڑیں پھیلانے میں ناکام رہی ہے۔