اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ملک میں نئے آئین کی تیاریاں شروع،تجویز اسمبلی میں پیش

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں نئے آئین کی تشکیل کے بل کو ترک قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔ جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی اور نیشلسٹ موومنٹ پارٹی کی جانب سے مشترکا طور پر تیار کردہ بل اکیس نکاتی ترامیم پر مبنی ہے۔ کل 316 اراکین پارلیمان کے دستخطوں کی حامل اس تجویز کے نکات میں ممبر ِ اسمبلی بننے کی عمر کو 18 سال تک کم کیا جانا ، صدر منتخب ہونے والے شخص کی اپنی سیاسی جماعت کی رکنیت کو برقرار رکھا جانا، حکومتی امور کو چلانے کے اختیارات کو صدر کو سپرد کیا جانا اور عام انتخابات سمیت صدارتی انتخابات کو بیک وقت سر نجام دیا جانا وغیرہ نمایاں ہیں۔ اگر یہ تجویزی بل قومی اسمبلی میں 330 اور 367 کے درمیان کی تعداد میں اراکین کے ووٹوں کے ساتھ قبول کر لیا گیا تو آئندہ کے ساٹھ دنوں کے اندر اسے ریفرنڈم کے لیے پیش کیا جائیگا۔ اگر یہ ووٹ 367 اور اس سے زیادہ ہوئے تو پھر ریفرنڈم کی ضرورت پیش نہیں آئیگی۔ تاہم خیال رہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے اس سے قبل اپنے ایک اعلان میں کہا تھا کہ قومی اسمبلی میں اس حوالے سے پڑنے والے ووٹوں کی تعداد چاہے کچھ بھی ہو اس پر "عوام کی رائے ” ضرور لی جائیگی۔