اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

خلیج بنگال میں سمندری طوفان وردا کا رخ مغرب کی طرف ،2 سے 3 گھنٹے میں طوفان کے چنئی سے ٹکرانے کا امکان،ہائی الرٹ جاری

چنئی (مانیٹرنگ ڈیسک)خلیج بنگال میں سمندری طوفان وردا کا رخ مغرب کی طرف ہے اور سمندری طوفان دو سے تین گھنٹے میں چنئی سے ٹکرانے کا امکان ہے جس کے باعث بھارتی شہر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان کے باعث آندھرا پردیش اور تامل ناڈو میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیاہے ،طوفان چنئی کے شمالی علاقے سے ٹکرائے گا ، طوفان کے باعث ساحلی شہر چنئی میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے جبکہ طوفانی ہوائیں بھی چل رہی ہیں ، طوفانی ہواؤں کے باعث چنئی میں کئی درخت اکھڑ گئے۔چنئی میں پروازوں کارخ دوسرے ایئرپورٹس کی طرف موڑ دیا گیا۔